ایران نے 95 ملین کیوبک میٹرز نیچرل گیس پروڈکشن سائیکل میں انجیکٹ کرنے کا منصوبہ بنالیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے ستمبر کے اواخر تک 95 ملین کیوبک میٹرز نیچرل گیس پروڈکشن سائیکل میں انجیکٹ کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ ایران نے ستمبر کے اواخر تک 95 ملین کیوبک میٹرز نیچرل گیس کو پروڈکشن سائیکل میں انجیکٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل سے ہوئی جنگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے انرجی انفرااسٹرکچر کی مرمت کا کام جاری ہے۔

اس سے پہلے ایرانی وزارت تیل نے جولائی میں کہا تھا کہ آنے والے مہینوں میں ایران ہر روز 100 ملین کیوبک میٹرز گیس پیداوار کا منصوبہ رکھتا ہے۔

فروری میں جنگ کے آغاز سے پہلے ایران کی نیچرل گیس کی یومیہ پیداوار 230 ملین کیوبک میٹرز تھی۔

مزید خبریں

Back to top button