پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح پر بحال

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا۔
کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان برقرار رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 120 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 580 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
حالیہ کاروباری سیشن میں تیزی کے باعث مارکیٹ نے ایک بار پھر ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی سطح حاصل کرلی ہے۔



