وزیرآباد:چوہدری محمد افضل چیمہ کے ایصالِ ثواب کی محفل،سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپورشرکت

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)ہمیں اپنے معاملات کو اللہ اور اسکے رسول ؐ کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق گزارنے چاہئے یہ زندگی عارضی اور ختم ہونیوالی ہے موت کو یاد کرنا چاہئے کسی کے ساتھ جھوٹ وفریب اور بد عہدی نہیں کرنی چاہئے پتہ نہیں کسی وقت یہ زندگی ختم ہوجائے، قبر کی زندگی بہت سخت عذاب والی ہے قبر میں انسان کا جسم مٹی ہوجاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سید اصغر علی شاہ اورعلامہ خضر حیات نے سابق چیئرمین یونین کونسل بھٹی کے محمد منشاء چیمہ،ممتازسیاسی وسماجی شخصیات چوہدری محمد نواز چیمہ،،محمد فیاض چیمہ، محمد ریاض چیمہ کے بھائی چوہدری محمد افضل چیمہ کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امتیاز اظہر باگڑی،مختار احمد وڑائچ،محمد فاروق چیمہ،اعجاز احمد چیمہ،محمد اختر چیمہ،احمد یار وڑائچ،سید محسن شاہ،محمد نصر چٹھہ،قاری ناصر سلطانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔محفل میں اعجاز احمد چیمہ ایڈووکیٹ،چوہدری رفاقت علی چیمہ،چوہدری علی چیمہ،شہباز احمد چیمہ،عظیم نصر اللہ چیمہ سمیت سیاسی وسماجی راہنماؤں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ دعا مومن کا سب سے مضبوط سہارا اور عبادت کا مغز ہے انسان کو ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی وانکساری کے ساتھ دعا مانگنی چاہئے اللہ تعالیٰ بندوں کی دعاؤں کو سنتا اور انکے حالات سے بخوبی واقف ہے،مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنی ہر حاجت اور مشکل کے حل کے لئے اللہ تعالیٰ سے رجوع کرے اور بارگاہ رسالت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت وعقیدت رکھتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا مانگے دعا انسان کو اطمینان اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کرتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button