لاہور میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، مزید بارش کی پیشگوئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) صوبائی دارالحکومت میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، ایم اے او کالج، چوبرجی، فیروز پور روڈ، گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن سمیت متعدد مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا، جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی۔

بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ناشتے کے مقامات کا رخ کر لیا۔ شہر میں خوشگوار موسم کے باعث معمولاتِ زندگی پر بھی خوشگوار اثرات دیکھنے میں آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا کی رفتار تقریباً 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button