پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج، قومی ٹیم سیریز جیتنے کے لیے پرعزم

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کا موقع ہوگا۔

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کی توجہ کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہوگی، جبکہ سری لنکن ٹیم سیریز برابر کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

مزید خبریں

Back to top button