نمرہ خان اورشوہر کی ذومعنی پوسٹوں سے طلاق کی افواہوں کو تقویت ملنے لگی

کراچی(جانوڈاٹ  پی کے)پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ نمرہ خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔نمرہ خان نے جون 2026 میں انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، جو پیرس میں ہوئی تھی۔ اداکارہ نے نکاح کے لمحات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے تھے، تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کی ازدواجی زندگی اور طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔طلاق کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب نمرہ خان نے ایک اداس ویڈیو شیئر کی۔ جذباتی انداز میں اداکارہ نے کہا تھا کہ زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو، لوگ سمجھنا چھوڑ دیں یا کوئی ساتھ نہ دے، انسان کو خود کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ وہ اپنے لیے کافی ہے۔ بعد میں ایک صارف کے سوال پر نمرہ خان نے وضاحت کی تھی کہ ان کی شادی شدہ زندگی بالکل ٹھیک ہے اور انہوں نے اپنی ذاتی تصاویر صرف نظرِ بد سے بچنے کے لیے چھپائی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button