ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ممبئی میں بڑی سرمایہ کاری، اربوں نہیں کروڑوں کی جائیدادیں خرید لیں

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے والدین کے ہمراہ ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کے لگژری اپارٹمنٹس خرید لیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور ان کے اہلخانہ نے ورسووا کے علاقے میں زیرِ تعمیر رہائشی منصوبے گودریج اسکائی شور میں جائیدادیں حاصل کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے ایک اپارٹمنٹ تقریباً 14 کروڑ 89 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا، جبکہ ان کے والدین نے اس سے متصل فلیٹ تقریباً 10 کروڑ 91 لاکھ بھارتی روپے میں حاصل کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر، بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے بھی اسی رہائشی منصوبے میں تقریباً 18 کروڑ 29 لاکھ بھارتی روپے مالیت کا ایک اپارٹمنٹ مشترکہ طور پر خریدا ہے۔
جائیدادوں کی خریداری کی رجسٹریشن 8 جولائی 2026 کو مکمل ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق تینوں اپارٹمنٹس ایک ہی منزل پر واقع ہیں، جبکہ ان کی حوالگی جون 2031 تک متوقع ہے۔
انوشکا شرما اور ان کے خاندان کی جانب سے ایک ہی رہائشی منصوبے میں متعدد اپارٹمنٹس کی خریداری بھارتی شوبز انڈسٹری میں جائیدادوں کی سرمایہ کاری کے حوالے سے توجہ حاصل کر رہی ہے۔



