اداکارہ نیلم منیر کے گھربیٹے کی پیدائش

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی ہے، تاہم اداکارہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلم منیر کے شوہر راشد کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

اداکارہ کے شوہر کے دوست نے اپنے پیغام میں بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ تاہم نیلم منیر یا ان کے شوہر کی جانب سے خبر کی باضابطہ تصدیق سامنے آنے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیلم منیر کی شادی جنوری 2025 میں دبئی میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button