حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے یکم سے 3 اگست کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ  پیٹرول کی قیمت میں 12پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز  ڈیزل 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ پیٹرول 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button