لاڑکانہ میں تالاب میں ڈوب کر 3 کمسن بچیاں جاں بحق

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی کے گاؤں عبدالصمد تنیو میں 3 کمسن بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق ہونے والی بچیوں میں دو سگی بہنیں اور ایک چچا زاد بہن شامل تھیں جن کی شناخت 5 سالہ دعا، 6 سالہ بہن زہرہ اور 8 سالہ تنجینا کے ناموں سے ہوئی. بچیوں کو تالاب سے نکال کر چانڈکا اسپتال لاڑکانہ کے شعبہ ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، ضروری کاروائی کے بعد تینوں لاشیں گھروں میں پہنچائی گئیں تو صف ماتم بچھ گئی، ورثاء کے مطابق بچیاں تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں.

مزید خبریں

Back to top button