بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کی تیاریاں تیز، لاڑکانہ میں سیکیورٹی و انتظامات کا جامع پلان تیار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 27 ڊسمبر کو منائی جانے والی 18ویں برسی کے لیے انتظامات تیز کر دیے گئے ہیں. اس سلسلے میں لاڑکانہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، صفائی ستھرائی، میڈیکل سروسز، واٹر سپلائی، لائٹنگ اور لوڈشیڈنگ فری انتظامات کا جامع پلان تیار کر لیا گیا. ضلع بھر کے محکموں کو کنٹی جینسی پلان فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ گڑھی خدا بخش کے راستوں پر میڈیکل کیمپس، ایمبولینسز اور موبائل سروس کی بھی منظوری دی گئی. چیئرمین ضلع کونسل اعجاز لغاری نے مزار کے اردگرد لائٹنگ، صفائی، سڑکوں کی تکمیل اور رائس کینال کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کی ہدایات دیں، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی خیر محمد شیخ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا. انتظامات کے حوالے سے مزید پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ اجلاس 10 دن بعد گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہوگا.



