چین میں کورونا کی نئی لہر، 3 افراد ہلاک

بیجنگ (آن لائن) چین میں کووڈ کی نئی لہرکے باعث 3 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہرشنگھائی میں کورونا کی نئی لہر سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔ شنگھائی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔شنگھائی کے کمیشن برائے صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی نئی لہرمیں ہلاک ہونے والے تینوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی اوران کی عمریں 89 سے 91 سال کے درمیان تھیں۔حکام کے مطابق شنگھائی میں 60 سال کی عمر سے زائد صرف 38 فیصد افراد نے کورونا کی ویکسین لگوائی ہے۔شہرمیں بڑے پیمانے پرکورونا ٹیسٹنگ جاری ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button