میر رضا قتل کیس: اسمارٹ واچ کی فارنزک اور ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی ٹیم نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو چار مختلف خطوط لکھ دیے۔

ذرائع کے مطابق خطوط میں میر رضا کی اسمارٹ واچ کی فارنزک کرانے اور مقتول کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیم نے مقتول کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تفتیشی ٹیم کا دوسرا اجلاس فیروز آباد تھانے میں ہوگا، جس کے بعد ٹیم جائے وقوعہ کا دوبارہ دورہ کرے گی۔

میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر رضا کی اسمارٹ واچ کئی روز تک سابق سربراہ کمیٹی کے پاس رہی اور گزشتہ روز اسے NCCIA کے حوالے کیا گیا۔

جبران ناصر کے مطابق وہ اسمارٹ واچ کی فارنزک NCCIA سے نہیں کروانا چاہتے بلکہ اسے لاہور فارنزک لیب بھجوانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ واچ سابق سربراہ کمیٹی کے پاس رہنے کے باعث اس میں ٹیمپرنگ کا امکان موجود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button