سری لنکن حکومت کا ملک دیوالیہ ہونے کا اعلان

کولمبو (آن لائن) سری لنکا کی حکومت نے ملک دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا نے اپنے تمام بیرونی قرضوں سے نادہندہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں گزشتہ دنوں عوام نے صدر کے گھر کے باہر احتجاج کیا جو پرتشدد صورت اختیار کیا گیا۔ملک میں پرتشدد احتجاج کے باعث ایمرجنسی کے بعد فوج کو تعینات کردیا گیا تھا اور اسے بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے اختیارات بھی سونپ دیئے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا شدید معاشی بحران سے دوچار تھا، حکومت کے پاس تیل کی درآمد کے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران تھا جبکہ تیل کے بحران کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید قلت کا بھی سامنا رہا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button