روسی فوج نے ماریوپول پر مکمل قبضہ نہیں کیا ، یوکرینی ترجمان

کیف (آن لائن) یوکرین نے کہا ہے کہ یوکرینی شہر ماریوپول میں صورتحال مشکل اور سخت ہے، روسی فوج نے ماریوپول پر مکمل قبضہ نہیں کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرینی شہر ماریوپول میں اس وقت لڑائی جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ روسی فوج ماریوپول پر دھاوا بولنے کے لیے مسلسل اضافی یونٹ طلب کر رہی ہے۔روس کا جوابی اقدام، یورپی یونین کے 18 ملازمین کو ملک بدر کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس نے ماریوپول پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button