اردن میں مذہبی عبادت کے دوران خونریزی،چرچ میں فائرنگ سے7افراد ہلاک

کرک (جانو ڈاٹ پی کے)اردن کے صوبے کرک میں چرچ کے اندر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اردن کی پبلک سیکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ واقعہ دارالحکومت عمان کے جنوب میں واقع صوبہ کرک کے حمود چرچ میں پیش آیا۔ ریاستی ٹی وی کے مطابق حملے کے وقت چرچ میں مذہبی رسومات ادا کی جا رہی تھیں۔رپورٹس کے مطابق دو مسلح افراد گاڑی سے اترے اور چرچ کے اندر فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔حکومتی ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔



