عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند،برینٹ112.96ڈالرفی بیرل

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے تسلسل اور عالمی توانائی کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں کو سہارا مل رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعے کو ایشیائی کاروباری اوقات کے آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 112.96 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 0.3 فیصد گھٹ کر 98.12 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ مئی کے اوائل کے بعد اپنی بلند ترین اختتامی سطح پر پہنچ گیا۔ تازہ کمی کے باوجود عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار ہیں۔ہفتہ وار بنیادوں پر برینٹ خام تیل مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تین ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ ہفتہ وار کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھنے کی صورت میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے۔ تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button