یورپی یونین کی روس سے تیل کی درآمدات میں کمی پر رضا مندی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں ہیں۔ امریکی خام تیل دو ڈالر مہنگا ہوکر ایک سو انیس ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔ یورپی یونین نے روس سے تیل کی درآمدات میں کمی پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔جس سے امریکا اور یورپ میں موسم گرما میں ایندھن کی طلب بڑھی ہے  اور سپلائی میں کمی کے خدشات پر خام تیل میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 2 ڈالرز مہنگا ہوکر119 ڈالرز 17 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا ہے ۔ لندن برینٹ آئل 2 ڈالرز 24 سینٹس مہنگاہوکر119 ڈالرز 85 سینٹس فی بیرل تک جا پہنچا۔

 

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button