شاہ سلمان کی فرانسیسی صدر میکرون کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔شاہ سلمان نے میکرون اور فرانسیسی عوام کیلئے ترقی، خوشحالی، کامیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی فرانسیسی صدر کو مبارکباد کا پیغام دیا۔محمد بن سلمان نے فرانس کی مزید ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔



