ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکہ

یٹمی ہتھیاروں کا بنانا بلاشبہ امریکہ کیلئے پریشان کن بات ہے،جین ساکی

امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔ وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ ایران ایک برس سے کم مدت میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے اور یہ بلاشبہ امریکہ کے لئے پریشان کن بات ہے۔اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے میں  ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی رفتار بڑھا دی ہے۔انٹونی بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اس خطرے کے پیش نظر بہترین  راستہ یہی ہو گا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ بحال ہو جائے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button