آج کرہ ارض کاعالمی دن منایاجارہاہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماں دھرتی کا عالمی دن ”انٹر نیشنل مدر ارتھ ڈے ‘‘ آج کرہ ارض کاعالمی دن منایاجارہاہے اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل بارے آگاہی دینا ہے اور اس بات کی تجدید کرنا بھی ہے ماں دھرتی(زمین) ہمیں بہترین ماحول اور رزق فراہم کرتی ہے۔ماں دھرتی کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔دنیا میں سب سے پہلے 1970ء کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام امریکہ میں زمین کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کا مقصد دنیا بھر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے درخت لگانے کی جانب راغب کرنا ہے اور آج باون برس بعد دنیا بھر کے ممالک بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو بچانے کیلئے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اس روز دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی سماجی تنظیموں،طلباء و طالبات مختلف پروگراموں میں زمین کے عالمی دن کی افادیت کو اجاگر کریں گے۔



