دنیا بھر میں کتب اور ان کے حقوق اشاعت کا قومی دن 23اپریل کو منایا جائے گا

جہانیاں (آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب اور ان کے حقوق اشاعت کا قومی دن 23اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد کتابوں کے مصنفین کو خراج پیش کرنا،ان کے حقوق اشاعت کے قوانین کے تحفظ کے متعلق اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوا م خصوصاً بچوں کو کتب بینی کی جانب راغب کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے سماجی اور ادبی تنظیموں کی جانب سے کتب کی نمائش سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کتب کے مصنفین کے حقوق اشاعت اور قوانین سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button