جنگ کے سبب 45 لاکھ سے زائد یوکرینی باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں، اقوام متحدہ
نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے اب 45 لاکھ سے زائد یوکرینی باشندے جان بچانے کے لیے اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سب سے زیادہ 25 لاکھ یوکرینی ہمسایہ ملک پولینڈ پہنچے ہیں جبکہ رومانیہ اور ہنگری میں پناہ لینے والے یوکرینیوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ یو این پناہ گزین ادارے کے اندازوں کے مطابق یوکرینی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی پہنچی ہے تاہم ان کی تعداد ریکارڈ نہیں کی گئی۔ دوسری طرف گزشتہ روز جرمن چانسلر اولاف شولس نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلفون پر بات کی۔ انہوں نے یوکرین کو جرمنی کے مکمل تعاون کی یقینی دہائی کرائی۔



