میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کا آج یوم شہادت منایا جا رہا ہے

مظفر آباد (جانوڈاٹ پی کے)مظفر آباد سمیت لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف آج کشمیری رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کا یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
میر واعظ مولوی محمد فاروق کو 1990 میں آج ہی کے دن شہید کیا گیا تھا، جبکہ ان کے جنازے کے دوران پیش آنے والے واقعے میں 60 سے زائد افراد کی ہلاکت بھی ہوئی۔ بعد ازاں 2002 میں خواجہ عبدالغنی لون کو بھی شہید کیا گیا، جسے کشمیری عوام اپنی جدوجہدِ آزادی کا ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہیں۔
اس موقع پر مختلف علاقوں میں دعائیہ اجتماعات، ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
مقررین نے بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مبینہ ریاستی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے مؤثر کردار ادا کریں۔



