امریکا اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرے، حاقان فیدان

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے مجبور کرے۔

حاقان فیدان کے مطابق فلسطینی فریق نے غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کی شرائط پوری کر دی ہیں، تاہم امریکا کی جانب سے مزید اقدامات نہ کیے جانے کے باعث معاہدے پر عملدرآمد تعطل کا شکار ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے اسرائیل پر دباؤ نہ ڈالا تو ترکی، قطر اور مصر سخت اقدامات کریں گے۔

حاقان فیدان نے غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button