مولانا بشیر فاروق ترکیہ میں حادثے کا شکار، کندھے کی ہڈی فریکچر


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری دورۂ ترکیہ کے دوران حادثے میں زخمی ہوگئے۔
سیلانی ویلفیئر کے مطابق مولانا بشیر فاروق قادری ترکیہ میں سیلانی ہیڈ آفس کے وضو خانے میں پاؤں پھسلنے کے باعث گر گئے، جس کے نتیجے میں ان کے کندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا۔
مولانا بشیر فاروق جمعے کی صبح ترکیہ سے کراچی پہنچے، جہاں انہیں فوری طور پر ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سیلانی ویلفیئر کے مطابق مولانا بشیر فاروق کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے۔ ضروری ایکس رے، ٹیسٹ اور طبی معائنے کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے فی الحال ان کا آپریشن مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔