گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کیلئے مؤخر

گلگت(جانوڈاٹ پی کے) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے مؤخر کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کے لیے مزید 7 روز کی مہلت دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے متاثر ہونے والے تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔

27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی اب نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی، جبکہ سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نیا انتخابی پروگرام جاری کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button