بدین:گولارچی میں پانی بحران شدت اختیار کر گیا، شہریوں کا کراچی بدین شاہراہ پر دھرنا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)گولارچی میں پانی کا بحران سے صورتحال سنگین ہو گئی آبادگار سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے دھرنا دے کر کراچی بدین شاہراہ بلاک کر دی ٹریفک کی روانی متاثر مسافر پریشان تفصیلات کے مطابق تعلقہ گولارچی کے مختلف علاقوں میں نہری پانی کی قلت تاحال برقرار ہے خاص طور پر نہروں کی پوچھڑ ٹیل پر واقع  ماڑی وسایا، احمد راجو، گراڑی، امام واہ جاگیر، دبی شاخ شیر واہ سمیت دیگر درجنوں علاقوں میں ابھی تک نہری پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے پانی کی عدم دستیابی کے باعث ان علاقوں دھان کی فصل کاشت نہیں کی جا سکی ہے جہان تھوڑی بہت دھان کاشت کی گئی تھی وہ بھی پانی کی کمی کی وجہ سے سوکھ کر تباہ ہوگئی ہے نہری پانی کی مسلسل قلت پر آبادگاروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے آبادگاروں کی جانب سے آئے دن سڑکوں کو بلاک کر کے احتجاج کرنا معمول بنتا جا رہا ہے تازہ منگل کے روز صبح 8 بجے سے تھر کول جانے والی کراچی بدین شاہراہ کو امام واہ جاگیر کے سینکڑوں آبادگاروں نے دھرنا دے کر بلاک کر دیا مظاہرین کی قیادت علی بخش سمیجو، محمد حسن شاہانی، آیاز چانڈیو،وکیو ملاح،عقیل میمن،روشن شاہانی اور دیگر کر رہے تھے دھرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک بند رہنے سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس دوران مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امام واہ جاگیر میں تاحال پانی فراہم نہ کرنا محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کی نااہلی اور بد دیانتی ہے انھوں نے کہا کہ امامِ واہ جاگیر نہر گزشتہ 7 ماہ سے خشک پڑی ہے فصلوں کی کاشت تو ایک طرف رہی یہاں کے لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں انھوں نے 8 مطالبات رکھے ہیں جن میں اہم امام واہ جاگیر میں پانی کی فوری اور یقینی فراہمی اور داروغہ آبپاشی کو تبدیل کرنا شامل ہیں علاؤہ ازیں پانی کی قلت کے خلاف گزشتہ روز دبی شاخ کے مقام پر بھی آبادگاروں نے دھرنا دے کر کراچی بدین شاہراہ کو بند کر دیا تھا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی ایسی صورت حال کو بہتر نہیں کہا جا سکتا حکومت کو اس کا سخت نوٹس لے کر پانی کی یقینی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ آبادگاروں میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید خبریں

Back to top button