افتخار حسین صدیقی ٹی ڈبلیو سی تاج گارڈن زون وزیرآباد کے صدر مقرر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)افتخار حسین صدیقی نے صدر، ٹی ڈبلیو سی تاج گارڈن زون وزیرآباد مقرر ہونے پر ٹی ڈبلیو سی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ٹی ڈبلیو سی تاج گارڈن زون وزیرآباد کے نومنتخب صدر جناب افتخار حسین صدیقی نے انہیں اس اہم ذمہ داری پر فائز کرنے اور ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر کامران محمود قریشی، چیف زونل ہیڈ ٹی ڈبلیو سی گوجرانوالہ کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔ افتخار حسین صدیقی نے کہا کہ وہ اس اعزاز اور اعتماد پر انتہائی شکر گزار اور ممنون ہیں۔ انہوں نے عہد کیا کہ ان شاء اللہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں، تجربے اور توانائیوں کو کلب کے تمام اراکین کی حوصلہ افزائی، رہنمائی، فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بروئے کار لائیں گے وہ ٹی ڈبلیو سی تاج گارڈن زون، وزیرآباد کے پلیٹ فارم سے جاری ورزش اور یوگا کی سرگرمیوں کے فروغ، بہتری اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان کے مطابق باہمی احترام، ٹیم ورک اور اجتماعی شرکت ہی مستقبل کی کامیابی اور ترقی کی بنیاد ہوں گے۔ افتخار حسین صدیقی نے ٹی ڈبلیو سی تاج گارڈن زون، وزیرآباد کے تمام دوستوں، ساتھیوں اور یوگا ممبران کا بھی دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی بھرپور حمایت و تعاون فراہم کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام اراکین کے ساتھ مل کر تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور صحت، ہم آہنگی، اتحاد اور خدمت کے عظیم اقدار کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے دی ونڈرفل کلب (TWC) کی مسلسل کامیابی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور تمام ممبران کے تعاون سے یہ تنظیم مستقبل میں بھی ترقی کرتی رہے گی اور معاشرے کی مثبت اور مؤثر انداز میں خدمت جاری رکھے گی۔(فوٹو ہمراہ ہے)



