رسالہ کے قریب پاکستان ایکسپریس حادثے کا شکار،10سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)رسالہ کے قریب پاکستان ایکسپریس کو ایک اور ٹرین حادثہ پیش آنے کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ٹرین حادثے کی تفصیلات اور زخمیوں کی حتمی تعداد تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ واقعے کے بعد مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ملک میں ٹرین حادثات کے بڑھتے واقعات نے ریلوے کے حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ تاہم اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفصیلات اور متعلقہ حکام کے باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button