اداکارہ میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا، کئی گھنٹے بارڈر پر انتظار کرنا پڑا

ٹورنٹو(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روکنے اور نیاگرا فالز بارڈر سے ڈی پورٹ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ایک شو میں شرکت کے لیے امریکا سے کینیڈا جا رہی تھیں، جہاں انہیں کینیڈین بارڈر پر کئی گھنٹے روک کر رکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ انٹرویو اداکارہ میرا، جن کا اصل نام ارتضیٰ ارباب ہے، کو معلوم ہوا کہ ان کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔ بعدازاں انہیں ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔تاہم کینیڈین حکام کی جانب سے مبینہ پابندی کی وجوہات اور واقعے سے متعلق باضابطہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔



