بدین:سندھ کے حقوق کے لیے جمہوری اور پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے،قادر مگسی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن (جانو ڈاٹ/ پی کے)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے بدین میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میری ماں محض ایک نعرہ نہیں بلکہ سندھ کے سات کروڑ انسانوں کے اپنی دھرتی کے ساتھ تاریخی، جذباتی اور قومی رشتے کا اظہار ہے سندھ دشمن قوتوں کو اس نعرے سے سمجھ لینا چاہیے کہ سندھ کے عوام اپنے وطن، قومی وحدت، وسائل، حقوق اور شناخت کے تحفظ کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں، کیونکہ سندھ کے سات کروڑ انسان سندھ کو محض زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ اپنی ماں سمجھتے ہیں اور دنیا کی کوئی بھی قوم اپنی ماں اور وطن کے خلاف ہونے والی سازشوں پر خاموش نہیں رہ سکتی انہوں نے کہا صوبوں کے مسلہ اور سندھ کے دیگر مسائل اور سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف دیگر قوم پرست اور وفاقی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کو تیار ہوں ڈااکٹر قادر مگسی نے مہربانی چوک بدین پر منعقد جلسہ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جسلہ میں موجود ہزاروں افراد اور موجود میری ماںئں بہنیں ہی نہیں بلکہ سندھ میں رہنے والا ہر شخص، خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتا ہو، اگر سندھ کو اپنا وطن سمجھتا ہے تو وہ سندھی ہے اور سندھ کی وحدت جغرافیائی سالمیت اور قومی مفادات کے خلاف کسی بھی سازش کو قبول نہیں کرے گا سندھ کے لوگوں کو لسانی، نسلی یا علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ایس ٹی پی سندھ کے حقوق کی جدوجہد کو جمہوری، سیاسی اور پرامن عوامی طاقت کے ذریعے آگے بڑھائے گی اور 15 نومبر کو کراچی میں لاکھوں سندھی جمع ہو کر سندھ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا اپنی تاریخی عوامی طاقت سے منہ توڑ جواب دیںنگے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا آج محسن نقوی ، مصطفیٰ کمال سمیت دیگر ایم کیو ایم کے رہنما صوبوں کا شوشہ چھوڑ کر سندھ کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں اب تو چند مذہبی شدت پسند بھی ان کی بولی بولتے ہوئے بدین پہنچے تھے پر بدین کے عوام نے آج کے جسلہ میں تاریخی شرکت کر کے ان کو بھرپور جواب دے دیا ہے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا جب سندھ کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں اور اس مشکل گھڑی میں جو بھی سیاسی جماعت خاموش ہے وہ اس سازش کا حصہ سمجھی جائے گی جلسہ عام سے پارٹی کے مرکزی رہنما ہوت خان گاڈائی ، نثار کیریو ، ڈاکٹر سومار منگریو ، سحر رضوی ، شاہ نواز سیال ، حیدر خان پھنور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔



