پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 طیاروں کا اضافہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پی آئی اے کےبیڑےمیں دو جدیدترین بوئنگ 787طیاروں کا اضافہ  کر دیا گیا، ترجمان کے مطابق دونوں طیارے اگلے مہینے سے برطانیہ اور یورپ کے روٹس پر آپریٹ کریں گے ۔

پی آئی اے اور نورس اٹلانٹک کے درمیان دوبوئنگ ڈریم لائنرزطیاروں کےحصول کامعاہدہ طے پا گیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جدیدطیاروں کاحصول نئی انتظامیہ کامسافروں کوجدید سہولیات فراہم کرنےکےعزم کااظہارہے ۔ بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنرز طیارے پہلی مرتبہ پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کاحصہ بن رہےہیں ۔ ان طیاروں کے ذریعے برطانیہ کے فضائی آپریشن میں اضافہ کیا جائےگا ۔

مزید خبریں

Back to top button