ایوانِ صحافت پریس کلب ڈہرکی کے سالانہ انتخابات مکمل،محمد فہیم شیخ صدر منتخب

ڈہرکی(رپورٹ:وجے کمارچاولا ) ایوانِ صحافت پریس کلب ڈہرکی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-27 مکمل، محمد فہیم شیخ صدر شہزاد لغاری جنرل سیکرٹری اور ملک بشیراحمد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ۔ایوانِ صحافت پریس کلب ڈہرکی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-27 پُرامن اور خوشگوار ماحول میں مکمل ہو گئے انتخابات الیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین وزیر احمد مہر تھے جبکہ دانش پتافی لیگل ایڈوائزر، زاہد علی بھٹو اور عبدالمالک چاچڑ کمیٹی کے ممبران تھے، دانش پتافی ایوان صحافت پریس کلب میں قانونی مشیر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں الیکشن کمیٹی کے مطابق تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے جمہوری عمل کو کامیاب بنایا متفقہ طور پر صدر محمد فہیم شیخ، سینئر نائب صدر نظام الدین شر، نائب صدر جاوید احمد مہر، نائب صدر علی نواز علوی، نائب صدر سید اکبر شاہ، جنرل سیکرٹری شہزاد لغاری، جوائنٹ سیکرٹری ملک بشیر احمد، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری قاسم پٹھان، انفارمیشن سیکرٹری عامر علی جان ملک، آفس سیکرٹری منور جی، خزانچی قطب الدین چاچڑ منتخب ہوئے اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی احمد علی ملک، اراکین محمد قاسم پینہار، محمد جمیل میرانی، عاقب کانجو، اظہر علوی نو منتخب صدر محمد فہیم شیخ اور جنرل سیکرٹری شہزاد لغاری نے تمام صحافی برادری اور الیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریس کلب کو مزید فعال بنائیں گے اور صحافیوں کے حقوق و آزادی صحافت کے لیے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھیں گے تقریب کے اختتام پر نو منتخب عہدیداران اور معزز مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button