ٹرمپ نےایران کی جانب سےامریکی شہری کی رہائی کوخیرسگالی کااشارہ قراردیدیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ  پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے ایک امریکی شہری کی رہائی کو خیرسگالی کا اشارہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں ایران اورامریکاکے درمیان فوجی کشیدگی مسلسل پانچویں رات بھی جاری ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایک امریکی شہری، جسے ان کے بقول 2024 میں بائیڈن انتظامیہ کے دورمیں غلط طورپرحراست میں لیاگیاتھااب ایران سے بحفاظت باہر آ چکا ہے۔

ٹرمپ نے لکھا کہ متعلقہ امریکی شہری محفوظ مقام پر پہنچ چکا ہے اور اس کی صحت بھی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس اقدام کو ایران کی جانب سے ایک مثبت اورخیرسگالی کے اظہار کے طور پر دیکھتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، اگرچہ خطے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اب بھی انتہائی نازک ہے۔

مزید خبریں

Back to top button