ایس ایس پی ٹھٹھہ نے سالانہ امتحانات کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تفصیلات حاصل کیے

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن\جانوڈاٹ پی کے )ایس ایس پی ٹھٹھہ ساجد امیر سدوزئی نے ضلع ٹھٹہ میں جاری سالانہ امتحانات کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود افسران سے تفصیلات حاصل کیے
ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ٹھٹھہ پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
اس سلسلے میں تمام امتحانی مراکز پر پولیس کی ٹوٹل 250 سے زائد نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران مستعد رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز کے اطراف گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
والدین اور طلبہ سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔
ٹھٹھہ پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امتحانات کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کر کے طلبہ کو پرامن ماحول مہیا کیا جائے گا۔



