چیلہار کے قریب آگ لگنے سے8گھر جل کر خاکستر،پوٹھوہار گاڑی سمیت قیمتی سامان تباہ

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر کے شہر چیلہار کے قریب گاؤں کیجراڑو میں اچانک آگ لگنے سے 8 گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔آگ لگنے کے نتیجے میں رئیس بہاول خان، شاہنواز کھوسو، محمد رحیم کھوسو، ممتاز کھوسو، رسول بخش کھوسو اور جنگو کھوسو کے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔بہاول خان کھوسو کے گھر میں کھڑی پوٹھوہار گاڑی، ایک موٹر سائیکل، بیس بکریاں اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔گھروں میں موجود اناج، بچیوں کا جہیز اور نقد رقم بھی آگ کی نذر ہو گئی۔فائر بریگیڈ گاڑی اور نجی ٹینکروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button