خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز،مکہ اتحاد کےرکن ممالک کا تہران میں اجلاس شروع

تہران (جانو ڈاٹ پی کے)خطے میں کشیدگی کم کرنے اور علاقائی سلامتی کے لیے تعاون بڑھانے کی کوششوں کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کررہےہیں ، پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیرکرہ ہیں۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سعودی عرب کی نمائندگی کررہے ہیں،

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے دوران پیش کی گئی تھی، جس کا ایران نے خیرمقدم کیا۔ ایران نے تینوں ممالک کے وفود کے دورۂ تہران کو علاقائی سلامتی کے نظام میں تعاون بڑھانے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق مکہ معاہدے میں شریک ممالک اور ایرانی قیادت کی ملاقات خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ان ممالک کی جانب سے بحران کے سفارتی حل اور ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی جا رہی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر بات کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایران کے ساتھ مل کر علاقائی سلامتی کے لیے مؤثر اقدامات کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسا مشترکہ نظام تشکیل دینے پر غور کیا جاسکتا ہے جو خطے کے ممالک کی اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرے۔

مزید خبریں

Back to top button