پاکستان کاEO-3سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سپارکونے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کا جدید الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ’’ای او3‘‘کامیابی کیساتھ خلا میں بھیج دیا۔یہ سیٹلائٹ چین کےسٹیشن سے لانچ کیا گیا۔

سپارکو حکام کے مطابق EO-3 سیٹلائٹ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو زمین کے مشاہدے، زرعی ترقی، ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سیٹلائٹ کے ذریعے ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کی جا سکیں گی، جو قومی منصوبہ بندی اور ترقیاتی کاموں میں معاون ثابت ہوں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف سائنسی تحقیق کو فروغ ملے گا بلکہ ملکی معیشت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔

حکام کے مطابق EO-3 سیٹلائٹ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط سائنسی اور تکنیکی تعاون کی ایک اور مثال ہے، جو مستقبل میں مزید مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرے گا۔

یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں مسلسل ترقی کر رہا ہے اور عالمی سطح پر اپنی موجودگی مضبوط بنا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button