صدرنے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیابی روانگی کو اہم پیشرفت قرار دیدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپارکو کے زیرِ اہتمام پاکستان کے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-3) کی کامیاب روانگی کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ EO-3 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پاکستان کی خود انحصاری، سائنسی مہارت اور خلائی ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی استعداد کا واضح مظہر ہے۔
صدر نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔
صدرِ مملکت نے خلائی شعبے میں پاکستان کے قریبی دوست ملک چین کے مسلسل اور قابلِ اعتماد تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ اشتراک دوطرفہ سائنسی و تکنیکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔



