ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں وفد پاکستان سے روانہ

ایرانی وفد دورہ پاکستان کے بعد اگلے مرحلے میں عمان اور روس جائے گا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد دو روزہ دورے کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گیا ہے، ایرانی وفد اگلے مرحلے میں عمان اور روس جائے گا۔ایرانی وفد کی پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں مثبت رہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش رفت ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ عمان اور روس کے دورے کے بعد دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے2روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔

مزید خبریں

Back to top button