اسلام آباد میں سکیورٹی گارڈ سمیت ایک ہی گھر کے4افرادقتل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود سے4افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں2مرد،ایک عورت اور بچہ شامل ہیں جن کی ایک گھر سے لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، مرنے والے ایک مرد کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی جو سکیورٹی گارڈ تھا اور اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع دینے والے سکیورٹی گارڈ اور اہل محلہ کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔

مزید خبریں

Back to top button