صدرآصف علی زرداری چین کے5روزہ دورے پرروانہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)صدرآصف علی زرداری چین کے5روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوگئے۔دورہ 30اپریل2026تک جاری رہے گا،جس میں وہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اقتصادی، دفاعی اور اسٹریٹیجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔یہ دورہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان "آل ویدر اسٹریٹیجک پارٹنرشپ” مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
لاہور ائیر پورٹ پر گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر پاکستان کو الوداع کیا۔گورنر سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورہ پر چائنہ روانہ ہو گئے۔
لاہور ائیر پورٹ پر گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر پاکستان کو الوداع کیا۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔@AAliZardari pic.twitter.com/AFpJMr27Xo
— PPP (@MediaCellPPP) April 25, 2026



