اوکاڑہ میں پیرافورس متحرک،تجاوزات پر جرمانے عائد کردیئے

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، 20 ہزار روپے جرمانہ عائد، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے رؤف مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی، آپریشن کے دوران مارکیٹ کے راستوں میں غیر قانونی طور پر سامان رکھنے اور تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو موقع پر مجموعی طور پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ عوامی راستوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ رؤف مارکیٹ سمیت شہر کے تمام تجارتی مراکز میں آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو خریداری اور آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود کے اندر رہ کر کاروبار کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور پرامن بنایا جا سکے

مزید خبریں

Back to top button