بدین میں گرلز اسکول کی طالبات کا کلاس رومز کی کمی کے خلاف احتجاج، تعلیمی سہولیات کا مطالبہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول صدیق کنبھار محلہ بدین کی طالبات نے کلاس رومز کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں پانچ کلاسوں کی طالبات کو تین کلاسوں میں ضم کر کے پڑھایا جا رہا ہے، جس کے باعث طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک ہی کمرے میں دو کلاسوں کے ہونے کی وجہ سے تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ پرنسپل امبر بھڑگڑی اور خاتون استاد مکل شاہ کا کہنا ہے کہ کلاس رومز کی کمی کے باعث تعلیمی معیار متاثر ہو رہا ہے اور مزید کمروں کی اشد ضرورت ہےطالبات کا کہنا ہے کہ وہ اچھی تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل سنوارنا چاہتی ہیں، مگر سہولیات کی کمی ان کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اساتذہ اور طالبات نے ایم این اے حاجی رسول بخش چانڈیو، ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، تعلیمی حکام اور صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول میں کلاس رومز اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button