پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 339 پوائنٹس گر گیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا، 100 انڈیکس 339 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 425 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔
کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 126 پوائنٹس ،کم ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 120 پوائنٹس رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، جن میں سے 181 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 267 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔



