ٹھٹھہ: اسٹیل مل کے مکلی اور جھمپیر پروجیکٹس میں چوریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری،انتظامیہ خاموش تماشائی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )اسٹیل مل ضلع ٹھٹھہ میں قائم مکلی اور جھمپیر پروجیکٹ سے چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا اسٹیل مل انتظامیا خاموش تماشائی۔
اسٹیل مل انتظامیہ کی لاپرواہی اور ملی بھگت سے مکلی اور جھمپیر پروجیکٹس میں چند سالوں میں کی جانی والی کروڑوں کی چوریوں کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی اسٹیل مل کالونی مکلی کے کواٹروں سے بھی چوری جاری کواٹر قبضہ مافیا کے قبضے میں تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز سے کئی سو افراد کو کچھ عرصے قبل نوکریوں سے فارغ کردیا گیا تھا شھید زوالفقار علی بھٹو کی جانب سے عوام کے لیے روزگار کے دروازے کھولنے اور ملک کو ترقی دینے کے لیے اسٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا مگر اسٹیل مل اب بالکل ہی تباہی کے دھانے پر پھنچ چکی ہے اسٹیل مل کے مکلی غلام اللہ روڈ پر قائم پروجیکٹ اور جھمپیر پروجیکٹ سے دو تین سالوں سے کروڑوں روپے کی مشینری کوائلز چوری ہورہے ہیں ہتہ کے پروجیکٹس اور مکلی کالونی میں لگے بجلی کے ٹرانسفارمرز کے قیمتی پرزے بھی چرا لئے گئے ہیں اور اسٹیل مل کالونی مکلی میں گھروں کی قیمتی کھڑکیاں دروازے بھی سرے عام چوری کئے جارہے ہیں میڈیا پر کئی دفعہ چوری کی خبریں چلنے کے بعد بھی اسٹیل مل انتظامیہ کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے



