باہر شیر اندر بھیگی بلی:سہیل آفریدی کی ” بچاؤ بچاؤ” کی دہائیاں ،ٹرمپ کی مسلم ممالک کو ابراہام اکارڈز پر دستخط کی نئی دھمکی!

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما سہیل افریدی جو باہر میڈیا اور سوشل میڈیا پر خود کو بہت بڑا "سلطان راہی” اور نڈر لیڈر بنا کر پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر محسن نقوی کے سامنے بند کمرے میں اپنے بچاؤ کے لیے منّتیں اور ترلے کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ اندرونی ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں سہیل افریدی نے بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کا نام تک نہیں لیا بلکہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں اپنی نااہلی کے کیس، نیب اور ایف آئی اے کی پشاور میں جاری کارروائیوں سے اپنے خاص بندوں کو بچانے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کروانے کے لیے وفاقی وزیر کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے۔ دوسری جانب عالمی محاذ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "ابراہام اکارڈز” کے تحت اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے پاکستان اور سعودی عرب کو گیدڑ بھبکیاں دینا شروع کر دی ہیں کہ اگر انہوں نے اس ڈیل پر دستخط نہ کیے تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ تاہم پاکستان اور سعودی عرب کا اسٹریٹجک موقف بالکل واضح ہے کہ جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اس اندرونی سیاسی ٹوپی ڈرامے اور ٹرمپ کی نئی چالوں کی سنسنی خیز اندرونی کہانی جاننے کے لیے معروف صحافی گوہر بٹ کا یہ وی لاگ لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button