خیبرپختونخوامیں گورنر راج کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل طلب

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق معاملے پر غور کیا جائے گا۔مشترکہ اجلاس میں گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں آئینی اور پارلیمانی تقاضوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اجلاس کے دوران ہونے والی پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔



