امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ تباہ، بچے سمیت تمام 6افراد ہلاک

وسکونسن (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی ریاست وسکونسن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ وسکونسن ڈیلز کے قریب واقع قصبے ڈیلونا میں پیش آیا۔ طیارے میں 5 افراد اور ایک بچہ سوار تھا، جو حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔



